کینٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا خستہ حال عمارتوں کے خلاف نوٹس جاری

کراچی:
کینٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (CBC) نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ کلفٹن کینٹ کے مختلف علاقوں میں واقع کئی عمارتیں نہایت خستہ حالی اور بوسیدگی کا شکار ہیں، جنہیں خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مون سون کی آمد کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
جاری کردہ نوٹس میں درج ہے کہ متاثرہ عمارتیں زیادہ تر دہلی کالونی، مدینہ آباد، چوہدری خلیق الزمان کالونی، پنجاب کالونی اور پاک جمہوریا کالونی میں واقع ہیں۔ اس فہرست میں 104 عمارتیں شامل ہیں جنہیں فوری مرمت، خالی کرنے یا ضروری قانونی کارروائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
کینٹ بورڈ نے رہائشیوں اور مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور CBC کی ٹیم سے رابطہ کر کے تعاون کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔
اپنا تبصرہ لکھیں