آج ہمیں خوشی ہوئی کہ مشہور و معروف اداکار #بہروز_سبزواری نے CBC دفتر کا دورہ کیا، جہاں اُن کی ملاقات ہمارے چیف ایگزیکٹو آفیسر #محمد_عمر_فاروق_علی_مالک سے ہوئی۔
اس موقع پر دونوں نے کمیونٹی کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے، شہریوں کی آواز کو مزید مؤثر بنانے، اور CBC کو مزید صاف، سرسبز اور متحد بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
CBC ہمیشہ سے عوامی تعاون، شفاف خدمات اور بہتر ماحول کی جدوجہد میں پیش پیش ہے، اور ایسی ملاقاتیں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
