کراچی: چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) محمد عمر فاروق علی ملک کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، سی بی سی نے ڈی ایچ اے فیز 4 گزری کے علاقے میں سڑکوں کی بحالی اور شہریوں کے لیے محفوظ اور ہموار سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے بروقت اقدامات کیے۔
جیسے ہی سی بی سی کے 24/7 ورچوئل آفس کو گزری 8ویں اسٹریٹ پر سڑک کی خستہ حالی کی شکایت موصول ہوئی، متعلقہ عملے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شکایت کا ازالہ یقینی بنایا۔
حال ہی میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد، سی بی سی کے عملے نے سڑک کے گڑھوں کو تارکول سے بھر کر نہ صرف ممکنہ حادثات کو روکا بلکہ ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھا
