کراچی:کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) میں 1500 واں عید میلاد النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام اور روحانی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر سی بی سی ہیڈ کوارٹرز کو خوبصورت انداز میں سجایا اور برقی قمقموں سے روشن کیا گیا۔
اس بابرکت موقع پر سی ای او سی بی سی جناب محمد عمر فاروق علی ملک نے تمام اہلِ اسلام کو دلی مبارکباد پیش کی اور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کو بنی نوع انسان کے لیے ایک مکمل ضابطۂ حیات قرار دیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ “نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں، اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔”
سی ای او نے مزید کہا کہ ہمیں نبی اکرم ﷺ کے اخلاق، رواداری، انصاف اور محبت کے اصولوں کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنا چاہیے
