کراچی: حالیہ بارش کے پیش نظر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے اپنی رین ایمرجنسی ٹیم کو فوری طور پر متحرک کر دیا ہے تاکہ کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں ڈی واٹرنگ اور اسٹریٹ کلیننگ (سڑکوں کی صفائی) کے ضروری اقدامات بروقت انجام دیے جا سکیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کی ہدایات پر سی بی سی کی فیلڈ ٹیمیں برسات کے پانی کی جلد نکاسی، سڑکوں کی صفائی اور شہریوں کے لیے صاف، محفوظ اور قابلِ رسائی راستے یقینی بنانے میں سرگرم عمل ہیں۔
سی بی سی کی جانب سے تمام دستیاب مشینری اور افرادی قوت کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ پانی کی نکاسی اور نکاسی آب کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے
