ٹیکس ادائیگی میں آسانی کے لیے سی بی سی کی جانب سے نیا POS نظام متعارف

کراچی: کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ٹیکس ادائیگی کے عمل کو مزید تیز، آسان اور مؤثر بنانے کے لیے پوائنٹ آف سیل (POS) مشین سہولت متعارف کروا دی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کی ہدایات پر شروع کی جانے والی اس جدید سہولت کا مقصد سی بی سی کے ادائیگی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور ٹیکس دہندگان کو ایک سہل اور شفاف تجربہ فراہم کرنا ہے۔

اس نئے POS نظام کے تحت اب شہری ڈیبیٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے سی بی سی دفاتر میں فوری ٹیکس ادائیگی کر سکتے ہیں، جس سے طویل مراحل کا خاتمہ اور شفافیت کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں بھی بہتری ممکن ہو گی۔

یہ اقدام سی بی سی کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ادارہ شہری سہولت، جدیدیت اور مؤثر سروس ڈیلیوری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گا

اپنا تبصرہ لکھیں