کمشنر کراچی کا سی بی سی کا دورہ — پولیو کے خاتمے کی مہم میں عوامی تعاون پر زور

کمشنر کراچی جناب حسن نقوی نے جاری پولیو کے خاتمے کی مہم کے سلسلے میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے لیے انتظامیہ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

کمشنر کراچی اورکنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن ، سی ای او جناب محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں، پولیو سے پاک کراچی کے مشترکہ مشن کے لیے متحد ہیں۔

دورے کے دوران کمشنر کراچی نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔

کمشنر کراچی نے مقامی رہائشیوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے شعور اور شہری ذمہ داری کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی شمولیت اور کمیونٹی کا فعال کردار اس قومی مہم کی کامیابی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن سے درخواست کی کہ وہ ویکسینیشن ٹیموں کی معاونت اور فیلڈ آپریشنز میں اپنا فعال کردار جاری رکھے۔

اس موقع پر سی بی سی کے ایڈیشنل سی ای او نے پولیو مہم میں سرگرم ٹیموں کی محنت اور لگن کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سی بی سی اپنے دائرہ اختیار میں عوامی صحت کے فروغ اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں